کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ پاک فوج کا سپاہی شہید 2 افراد زخمی

فائرنگ سے علاقے مین خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ اپنے گھروں میں مضصور ہوکر رہ گئے۔


ویب ڈیسک August 22, 2013
فائرنگ سے علاقے مین خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ اپنے گھروں میں مضصور ہوکر رہ گئے۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

GUJRANWALA: لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک سپاہی حبیب شہید جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی فوج نے 11 بج کر 50 منٹ پر راولاکوٹ کے قریب رکھ چکری سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے سپاہی حبیب شہید ہوگئے، دوسری جانب کوٹلی آزاد کشمیر میں نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور شیلنگ کے نتیجے میں 12 سالہ اسامہ اور خاتون شمیم شدید زخمی ہوگئیں، زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹرز زخمیوں کی جان بچانے کی کوشش کررہے ہیں، جبکہ فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا موثر جواب دیا ہے، جس کے باعث بھارتی شیلنگ میں کافی حد تک کمی آ گئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ بھارتی فوج نے 37 بار کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کی جس سے متعدد فوجی اہلکار اور شہری جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے لیکن الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کی مصداق بھارت کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کا الزام ہمیشہ پاکستان پر لگاتا ہے جس کا وہ آج تک کوئی واضح ثبوت بھی فراہم نہیں کرسکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں