علی ظفر پر ہراسانی کا الزام لگا کر میشا شفیع ملالہ یوسفزئی بننا چاہتی ہیں اداکارہ میرا

علی ظفر معصوم ہیں اور میشا اُن کے ساتھ غلط کر رہی ہیں، میرا


May 02, 2019
علی ظفر معصوم ہیں اور میشا اُن کے ساتھ غلط کر رہی ہیں، اداکارہ میرا (فوٹو: فائل)

اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ میشا شفیع علی ظفر پر ہراسانی کا الزام لگا کر ملالہ یوسفزئی بننا چاہتی ہیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں میرا نے کہا کہ علی ظفر بہت ہی پیارے اور با صلاحیت فنکار ہیں، ہراسانی کے معاملے میں میشا شفیع غلط ہیں کیوں کہ کسی بھی بڑے فنکار کا نام استعمال کرکے آپ شہرت پاسکتے ہیں اور انہوں نے بھی اپنے آپ کو مقبول کرنے کے لئے ہراسانی کا تنازع شروع کیا ہے۔



میرا نے یہ بھی کہا کہ میشا شفیع کے مقاصد سب کے سامنے ہیں، وہ علی ظفر پر ہراسانی کا الزام لگا کر نام بنانا اور خبروں کی زینت بننا چاہتی ہیں اور یہ سب کچھ کرکے وہ ملالہ یوسفزئی کی طرح بین الاقوامی شہرت حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ علی ظفر معصوم ہیں اور میشا اُن کے ساتھ غلط کر رہی ہیں لہذا میں علی ظفر کا ساتھ دوں گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: میشا کا علی ظفر کو 200کروڑ کا قانونی نوٹس

واضح رہے کہ میشا شفیع نے ایک سال قبل علی ظفر پر ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا جسے علی ظفر نے مسترد کرتے ہوئے سازش قرار دیا تھا تاہم جب سے اب تک دونوں گلوکاروں کے درمیان قانونی جنگ جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں