ناراض بیوی کو منانے والے شوہر کو سسر نے قتل کردیا

پولیس نے سسر كو اسلحہ سمیت گرفتار كركے مقدمہ درج كرلیا

پولیس نے سسر كو اسلحہ سمیت گرفتار كركے مقدمہ درج كرلیا، فوٹو: فائل

روٹھی بیوی كے نہ ماننے پر جھگڑے میں سسر نے فائرنگ كركے دامادكو قتل كردیا۔

تھانہ لنڈیانوالہ كے علاقہ چک نمبر 586 گ ب میں ملك حنیف كی بیٹی كی شادی میانوالی كے رہائشی عامر رمضان ولد عالم شیر سے ہوئی، گذشتہ روز عامر رمضان اپنی اہلیہ كو منانے كیلئے آیا تو جھگڑا ہوگیا جس پر عامر رمضان كے سسر ملک حنیف نے فائرنگ كردی جس كی زد میں آكر داماد عامر رمضان زخمی ہوا جسے الائیڈ اسپتال داخل كروایا گیا جہاں وہ زخموں كی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔


لنڈیانوالہ پولیس نے مقتول كی نعش قبضہ میں لیتے ہوئے سسر ملزم كو حراست میں لیكر كارروائی شروع كردی۔

Load Next Story