کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں متفقہ مذمتی قرارداد منظور

بھارت لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ بند کرے اور بامعنی مذاکرات کی جانب آئے، قرارداد کا متن


ویب ڈیسک August 22, 2013
پاکستانی عوام اور ایوان سرحد کی حفاظت پر مامور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، قرارداد کا متن فوٹو: فائل

لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔

قومی اسمبلی میں وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد میں بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر جاری جارحیت پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان بھارت سے تعمیری بات چیت اور امن کا خواہاں ہے اور بھارت لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ بند کرکے بامعنی مذاکرات کی جانب آئے، قرارداد میں وطن عزیز کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہونے والے پاک فوج کے کیپٹین سرفراز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستانی عوام اور ایوان سرحد کی حفاظت پر مامور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے بھارتی فوج بلا ناغہ پاکستانی علاقوں میں بلااشتعال فائرنگ اور گولا باری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور گزشتہ روز بھی اسکردو کے قریب شکما سیکٹر میں بھارتی فوج کی شیلنگ میں پاک فوج کے کیپٹین سرفراز شہید اور سپاہی یاسین شدید زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں