اسمگلنگ کی کوشش ناکام 5 ہزار 491 فون اور 173 ٹیبلیٹس ضبط

آرسی ڈی ہائی وے پر وندرچیک پوسٹ کے قریب ٹرکوں کو روکا گیا تو غیر ملکی قیمتی موبائل فون اور ٹیبلیٹس برآمد ہوئے


Staff Reporter May 03, 2019
کروڑوں روپے کے قیمتی موبائل فون اور ٹیبلیٹس غیرقانونی طریقے سے کراچی اسمگل کیے جارہے تھے،ترجمان کوسٹ گارڈز۔ فوٹو: ایکسپریس

کوسٹ گارڈزنے غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک سے لائے گئے کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فون اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان کے مطابق کوسٹ گارڈز نے ہائی وے پرچیکنگ کے دوران آرسی ڈی ہائی وے پر وندربلوچستان چیک پوسٹ سے ٹرکوں کے ذریعے اسمگل کیے جانے والے غیر ملکی 5ہزار 491 قیمتی موبائل فون اور 173 ٹیبلیٹس اپنے قبضے میں لیے،ضبط شدہ موبائل فون غیرقانونی طریقے سے کراچی اسمگل کیے جارہے تھے۔ تحویل میں لیے گئے موبائل فونز کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔

ترجمان کے مطابق کوسٹ گارڈ ہرقسم کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |