اسٹاک ایکسچینج میں مندی برقرار سرمایہ کاروں کو مزید 53 ارب کا نقصان
حصص فروخت کو ترجیح دینے کے باعث 100انڈیکس236.81پوائنٹس کمی سے36547.63پوائنٹس کی سطح پر آگیا
LONDON:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج جمعرات کو بھی مندی کی لپیٹ میں رہا۔
سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کو ترجیح دینے کے باعث کے ایس ای100انڈیکس36700اور36600کی نفسیاتی حدوں سے گرتے ہوئے236.81پوائنٹس کمی سے 36547.63 پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ71.82فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو 53 ارب 31 کروڑروپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا۔
کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت38.62فیصدکم رہا۔ آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات کی ضمن میں غیر واضح صورتحال کے پیش نظر سرمایہ کار حصص فروخت کو ترجیح دینے لگے جس کے نتیجے میں ابتدائی تیزی کے اثرات زائل ہوگئے۔
مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 236.81پوائنٹس کمی سے 36547.63پوائنٹس پر بندہوا۔ اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس86.63پوائنٹس کمی سے 17318.41 پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس 362.45پوائنٹس کمی سے 58850.80پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 187.08 پوائنٹس کمی سے 26827.13پوائنٹس پربندہوا۔
گزشتہ روزمجموعی طور پر 323کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے 74 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،231کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 17 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 53ارب 31کروڑ 90 لاکھ 40 ہزار72روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔