بھارتی وزیراعظم کے گھر کا گھیراؤ پولیس کی شیلنگ

نیلامی کے بغیر کوئلے کی کانیں دینے سے خزانے کو اربوں کا نقصان ہوگا، رپورٹ


Express Desk August 27, 2012
نئی دہلی:کرپشن کے خلاف احتجاجی دھرنے کے دوران مظاہرین وزیراعظم ہائوس کے سامنے بھارتی پرچم اٹھائے نعرے لگارہے ہیں۔ فوٹو: رائٹرز

بھارتی پولیس نے کوئلہ گھپلے کے خلاف وزیراعظم من موہن کی رہائشگاہ کا گھیراؤ کرنے کیلیے نکالے گئے احتجاجی جلوس کو منتشر کر دیا۔ بی بی سی کے مطابق پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے اور ہوا میں گولیاں بھی چلائیں۔ اتوار کو ہونے والے احتجاج کی قیادت سماجی کارکن اور انا ہزارے کے ساتھی اروند کیجریوال کر رہے تھے۔

پولیس نے انھیں حراست میں لیا بعدازاں رہا کر دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کنٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں کہا گیا کہ نیلامی کے بغیر کوئلے کی کانیں حاصل ہونے سے بھارت میں نجی کمپنیوں کو ایک لاکھ 86 ہزار کروڑ روپے کا فائدہ ہونے کا امکان ہے اور یہ سرکاری خزانے کو نقصان کے مترادف ہے۔ اس مسئلے پراپوزیشن جماعتیں وزیر اعظم منموہن سنگھ کے استعفی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں