میڈیا کے مطابق نوازشریف پیسے واپس دینا چاہتے ہیں اور مریم منع کر رہی ہیں آصف زرداری

نواز شریف براہ راست حکومت کو پیسے نہیں دیں گے بلکہ وہ انفرادی طور پر کسی شخص کو رقم دیں گے، نیئر بخاری

نواز شریف براہ راست حکومت کو پیسے نہیں دیں گے بلکہ وہ انفرادی طور پر کسی شخص کو رقم دیں گے، نیئر بخاری۔ فوٹو:فائل

سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ میڈیا کے مطابق نواز شریف پیسے واپس دینا چاہتے ہیں لیکن ان کی بیٹی مریم نواز منع کر رہی ہیں۔


نجی ٹی وی کے مطابق رکن قومی اسمبلی رمیش لال کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکت کے موقع پر آصف زرداری نے یہ بات کی۔اس موقع پر نیئر بخاری نے کہانواز شریف براہ راست حکومت کو پیسے نہیں دیں گے بلکہ وہ انفرادی طور پر کسی شخص کو رقم دیں گے۔

پی پی ارکان نے سابق صدر کو کہا کہ آپ کا جملہ نیب چلے گا یا معیشت'بہت مشہور ہوا ہے جس پر انہوں نے کہا میں نے صحیح کہا، ان سے معیشت چلتی نظر نہیں آ رہی۔
Load Next Story