عمران خان کا وائٹ پیپر دراصل فول پیپر ہے وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ

عمران خان کو ان کی پارٹی نے بیوقوف بنایا اور عوام کو تسلی دینے کے لئے وائٹ پیپر جاری کیا گیا، رانا ثناللہ


ویب ڈیسک August 22, 2013
اسلام آباد واقعے میں زمرد خان نے غیر دانشمندی کا مظاہرہ کیا جس سے ان کی جان کو بھی خطرہ ہوسکتا تھا، رانا ثنااللہ فوٹو: ایکسپریس نیوز

وزیر قانون پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا جاری کردہ وائٹ پیپر دراصل فول پیپر ہے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ وائٹ پیپر جاری کرکے عمران خان کو ان کی پارٹی نے بیوقوف بنایا اور عوام کو تسلی دینے کے لئے وائٹ پیپر جاری کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خود تضادات کا شکار ہیں، انہیں خیبر پختونخوا کے ریٹرننگ افسران اچھے اور پنجاب کے برے لگ رہے ہیں لیکن عمران خان کے کیچڑ اچھالنے کے باوجود ریٹرننگ افسران غیر جانبدار رہے اور اپنے فرائض خوش اسلوبی سے نبھاتے رہے۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد واقعے میں زمرد خان نے غیر دانشمندی کا مظاہرہ کیا جس سے ان کی جان کو بھی خطرہ ہوسکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان الیکشن کمیشن نے کرنا ہے اور اسی تاریخ کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ 11 مئی کو عوام نے مسلم لیگ (ن) کو بھاری اکثریت سے کامیاب کیا اور آج بھی اس کی تائید ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں