معاہدے كی خلاف ورزی پر بھارتی بلے باز ویرات كوہلی كے خلاف مقدمہ درج

ویرات کوہلی کمپنی کے ساتھ تشہیری معاہدے کے بعد اب تشہیر سے انکار کر رہے ہیں، مقدمے میں مؤقف


Online August 22, 2013
تشہیری مہم کے لئے ویرات کوہلی کو ڈیڑھ کروڑ روپے ادا کئے گئے تھے، کمپنی کا مؤقف فوٹو : فائل

ISLAMABAD: بھارتی كركٹ ٹیم كے نوجوان بلے باز ویرات كوہلی كے خلاف معاہدے كی خلاف ورزی پر مقدمہ درج كرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس كے مطابق ویرات كوہلی كے خلاف كھیلوں كا سازو سامان بنانے والی ایک كمپنی نے مقدمہ درج كرایا ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بھارتی بلے باز ویرات كوہلی كے ساتھ 2008 میں 5 سال كے لئے تشہیری معاہدہ كیا گیا تھا جس كے بعد اس میں ایک سال كی توسیع كی گئی تھی اور تشہیر کے لئے ویرات کوہلی کو ڈیڑھ کروڑ روپے ادا کئے گئے تھے لیکن اب انہوں نے كمپنی كی تشہیر سے انكار كردیا ہے۔ مقدمے میں عدالت سے استدعا كی گئی ہے كہ كركٹر كے معاہدہ پورے ہونے تک ان پر كسی بھی دیگر كمپنی كے ساتھ معاہدے پر پابندی عائد كی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں