قابض بھارتی فوج کی جارحیت سے مزید 3 کشمیری نوجوان شہید
ایک کشمیری نوجوان کو سرچ آپریشن کی خلاف ورزی پر گولی مار کر شہید کیا گیا
قابض بھارتی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں قابض بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران فائرنگ کر کے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ تین میں سے ایک نوجوان کو سرچ آپریشن کی خلاف ورزی پر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
سرچ آپریشن کے دوران ضلع شوپیاں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی معطل کردی گئی جب کہ داخلی و خارجی راستوں پر بھاری نفری تعینات کرکے کسی کو باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ گھر گھر تلاشی کے نام پر چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا۔
قبل ازیں ضلع شوپیاں میں ہی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بھارتی فوج کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا تھا جس پر بھارتی فوج کو سرچ آپریشن کرنے کا بہانہ ہاتھ آگیا اور بھارتی فوج نے اپنی روایتی جارحیت کا مظاہرہ کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اپریل میں بھارتی فوج نے مختلف واقعات میں مجموعی طور پر 13 کشمیریوں کو شہید اور 132 کو زخمی کیا جب کہ 182 شہریوں کو بلاجواز حراست میں لیا گیا اور 6 خواتین کی عصمت دری کی گئی، اسی طرح وادی بھر میں 20 مکانوں کو تباہ کیا گیا۔