سعودی عرب میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام 8 افراد گرفتار

گرفتارہونے والوں میں2 مقامی اور6 یمنی شہری ہیں،جدہ اورریاض میں حملے کرناچاہتے تھے


AFP August 27, 2012
گرفتارہونے والوں میں2 مقامی اور6 یمنی شہری ہیں،جدہ اورریاض میں حملے کرناچاہتے تھے. فائل فوٹو

سعودی حکومت نے القاعدہ سے منسلک دوگروپوں کوگرفتارکرکے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنانے کا دعویٰ کیاہے۔

وزارت داخلہ کے ایک بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے 8 افراد کوگرفتارکیاہے جن میں2 مقامی اور6 یمنی شہری ہیں،ان کے بیرون ملک القاعدہ سے رابطے تھے اوریہ جدہ اورریاض میں سیکیورٹی فورسز، شہریوں اورغیرملکیوں کے علاوہ سرکاری تنصیبات پرحملے کرناچاہتے تھے۔

وزارت داخلہ کے مطابق ابھی دوافرادکی تلاش جاری ہے۔یہ لوگ اپنے کام کیلیے لوگوں کوبھرتی کرنے کی بھی کوشش کررہے تھے۔حملوں کیلیے ان کی تیاری تقریباً مکمل تھی اور یہ ریاض کے باہردھماکہ خیز موادکے تجربے کررہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں