لاہورمیں حاملہ پریزائیڈنگ افسر کی طبیعت اچانک خراب اسپتال میں بچے کو جنم دیا

میڈیا میں خبر نشر ہونے پر الیکشن کمیشن نے حاملہ ہونے کے باوجود ایک خاتون کی ڈیوٹی لگانے پر تحقیقات شروع کردی ہیں


ویب ڈیسک August 22, 2013
الیکشن کمیشن نے حاملہ ہونے کے باوجود ایک خاتون کی ڈیوٹی لگانے پر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ فوٹو : فائل

WASHINGTON: پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 161 کے ایک پولنگ اسٹیشن پر تعینات حاملہ خاتون پریزائیڈنگ افسر اپنی فرائض کی انجام دہی کے دوران طبیعت خراب ہونے پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں انہوں نے ایک صحت مند بچے کو جنم دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رائے ونڈ کے موضع چمرو پور میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 161 کے ایک پولنگ اسٹیشن پر تعینات خاتون پریزائیڈنگ افسر کی طبیعت پولنگ کے دوران خراب ہوگئی جس پر انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں انہوں نے ایک بچے کو جنم دیا ، اسپتال کے عملے کے مطابق زچہ اور بچہ دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم تاخیر ہونے پر صورت حال خراب ہوسکتی تھی۔

دوسری جانب میڈیا میں خبر نشر ہونے پر الیکشن کمیشن نے حاملہ ہونے کے باوجود ایک خاتون کی ڈیوٹی لگانے پر تحقیقات شروع کردی ہیں اور اس معاملے کی جانچ پڑتال شروع کردی گئی ہے کہ وہ کیاں حالات تھے جس کی وجہ سے خاتون کو ایسی نازک حالت میں بھی فرائض کی انجام دہی کے لئے آنا پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں