مسئلہ سرکریک کاقابل قبول حل تلاش کرینگے بھارتی وزیردفاع

پاکستان سے مذاکرات جاری ہیں لیکن اس حوالے سے کوئی ڈیڈلائن نہیں دی جاسکتی،انتھونی


INP August 27, 2012
پاکستان سے مذاکرات جاری ہیں لیکن اس حوالے سے کوئی ڈیڈلائن نہیں دی جاسکتی ،انتھونی

لاہور: بھارتی وزیردفاع اے کے انتھونی نے کہاہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ مسئلہ سرکریک کاقابل قبول حل تلاش کرے گا،اس معاملے پرہمسایہ ملک کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اس حوالے سے کوئی ڈیڈلائن نہیں دی جاسکتی،حکومت ساحلی پٹی پررہنے والے ماہی گیروںکی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلیے ہرممکن اقدامات اٹھائے گی۔

اتوارکوایک تقریب کے دوران صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ بھارت سرکریک کے معاملے پرپاکستان کے ساتھ بات چیت کاعمل جاری رکھے گااوراس معاملے کا قابل قبول حل نکالنے کی کوشش کی جائے گی۔انھوں نے کہاکہ ساحلی پٹی اسٹریٹجک اعتبارسے انتہائی اہم ہے اورحکومت جدیدآلات کے ساتھ اس کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلیے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں