پی آئی اے کی پہلی حج پرواز9 ستمبر کو عازمین حج کولے کرجدہ روانہ ہو گی

حج آپریشن کے لئے 7 شہروں سے بیک وقت پروازیں شروع ہوں گی۔


ویب ڈیسک August 22, 2013
پری حج آپریشن 9 ستمبر سے 9 اکتوبر تک جاری رہے گا، ایم ڈی پی آئی اے فوٹو: فائل

ایم ڈی پی آئی اے کیپٹن جنید یونس نے کہا کہ عازمین حج کو لے کر پی آئی اے کی پہلی پرواز 9 ستمبر کو روانہ ہو گی۔

کراچی میں حج آپریشن کے حوالے سے ایم ڈی پی آئی اے نے بتایا کہ 160 پروازوں کے ذریعے 70 ہزار عازمین حج کو سعودی عرب بھجوایا جائے گا، پری حج آپریشن 9 ستمبر سے 9 اکتوبر تک جاری رہے گا اور پوسٹ حج آپریشن 19 اکتوبر سے 18 نومبر تک جاری رہے گا۔ حج آپریشن کے لئے 7 شہروں سے بیک وقت پروازیں شروع ہوں گی اور عازمین حج کو لے جانے کے لئے 2 بوئنگ 777 اور 2بوئنگ 747 طیارے استعمال کئےجائیں گے جب کہ 2 طیارے ریزرو میں رہیں گے۔

حجاج کرام کو 10 لیٹر کے بجائے 5 لیٹر آب زم زم لانے کی اجازت ہوگی جب کہ 400 اسکاؤٹس بھی پی آئی اے عملے کے ساتھ ڈیوٹی دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں