رمضان میں ضرورت کی تمام اشیاء مقررہ ریٹ پرعوام کو دستیاب ہوں وزیراعظم کی ہدایت

ماہ رمضان میں اشیائے خوردو نوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، وزیراعظم کی ہدایت


ویب ڈیسک May 03, 2019
ماہ رمضان میں اشیائے خوردو نوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، وزیراعظم کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ ماہ رمضان میں اشیائے خوردو نوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور ضرورت کی تمام اشیاء مقرر شدہ ریٹ پر عوام کو دستیاب ہوں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت رمضان پیکج 2019سے متعلق اجلاس ہوا جس میں مشیر تجارت عبدالزراق داوٴد، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا، ترجمان ندیم افضل چن ودیگر شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی سپریم کورٹ سے درخواست مسترد ہونے کے بعد کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ماہ رمضان میں عوام کو اشیائے خوردونوش کی طے شدہ نرخوں پر فراہمی، بجلی گیس، پانی کی دسیتابی کی مانیٹرنگ کے لیے صوبائی حکومتوں کی سطح پر کنٹرول روم بنائے جائیں، انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں اور منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ماہ رمضان میں اشیائے خوردو نوش کی فراہمی کو نہ صرف یقینی بنایا جائے بلکہ اس امر کو بھی یقینی بنایا جائے کہ ضرورت کی تمام اشیاء مقرر شدہ ریٹ پر عوام کو دستیاب ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں