الیکشن کمیشن کا این اے 5 اور این اے 27 میں دوبارہ پولنگ کرانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کی جانب سے دوبارہ پولنگ کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے دوبارہ پولنگ کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:

الیکشن کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں این اے 5 اور این اے 27 کے 18 پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ پولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔



ایکسپریس نیوز کے نمائندے محمد بلال کے مطابق الیکشن کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں این اے 5 نوشہرہ کے 9 اور این اے 27 لکی مروت کے 9 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے دوبارہ پولنگ کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔


واضح رہے کہ لکی مروت، نوشہرہ، مردار اور پشاور کے نواحی علاقوں میں قبائلی عمائدین اور مقامی سیاسی رہنماؤں نے متفقہ فیصلہ کرتے ہوئے حلقے کی خواتین پر ووٹ ڈالنے کی پابندی لگا دی تھی جس کا پشاور ہائی کورٹ نے نوٹس لیتے ہوئے انتخابی نتائج روکنے کا فیصلہ دیا تھا اور ایسی پابندی عائد کرنے والے قبائلی عمائدین کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story