شہباز شریف کی بطور پی اے سی چیرمین تبدیلی پر خود ن لیگ سکتے میں ہے شاہ محمود قریشی

ن لیگ کے سارے فیصلے گینگ آف فور کررہا ہے، وزیر خارجہ


ویب ڈیسک May 03, 2019
حکومت اس فیصلے کی پابند نہیں اور من و عن قبول کرنے کو تیار نہیں ہے، وزیر خارجہ فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی اے سی چیرمین کی تبدیلی پر خود ن لیگ سکتے میں ہے اور گینگ آف فور (چار افراد کا ٹولہ) سارے فیصلے کررہا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ن لیگ کی جانب سے شہباز شریف کی جگہ رانا تنویر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیرمین بنانے پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ حکومت اس فیصلے کی پابند نہیں اور من و عن قبول کرنے کو تیار نہیں ہے۔

شاہ محمود نے کہا کہ پی اے سی پارلیمنٹ کی سب سے اہم کمیٹی ہے، کیا ن لیگ کی قیادت قوم کو اعتماد میں لے گی کہ چیرمین پی اے سی کی تبدیلی کیوں کی گئی، شہباز شریف کی اپنی جماعت بھی سکتے اور صدمے میں ہے، ن لیگ میں چھوٹا سا ٹولہ ہے گینگ آف فور جو سارے فیصلے کررہا ہے، اس کے علاوہ کسی کو نہیں پتہ ہوتا کیا ہورہا ہے جبکہ پارٹی قیادت اور پارلیمانی قیادت بھی بالکل بے خبر ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کی جگہ رانا تنویر پی اے سی کے چیئرمین نامزد

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چیرمین پی اے سی کی تبدیلی پر سوال اٹھ رہے ہیں کہ یہ فیصلہ کیوں کیا گیا، ن لیگ میں اس سے ڈیل کا تاثر پیدا ہورہا ہے اور رہنماؤں میں اعتماد کا فقدان ہے، راجہ ظفرالحق نے بھی تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے اگر تبدیلی کرنی تھی تو شہباز شریف واپس آکر خود کرتے، کچھ لوگوں نے یہ تک کہا کہ بہت سے حقداروں کو حق نہیں ملا، میرٹ کو نظرانداز کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ شریف برادران پچھلی بار بھی ڈیل کرکے ملک سے باہر چلے گئے تھے، افواہ ہے کہ شاہد خاقان ن لیگ کے قائم مقام صدر اور اپوزیشن لیڈر بن جائیں گے، شہباز شریف بھی پتہ نہیں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ رکھیں گے یا نہیں، کیونکہ جو صحت ایک پارٹی کی بوجھ اٹھانے کی اجازت نہیں دے رہی تو اپوزیشن لیڈر کا بوجھ کیسے اٹھائیں گے، پی پی پی نے بھی کہا ہے کہ ان سے بھی کوئی مشاورت نہیں کی گئی، امید کرتے ہیں پیر کو قومی اسمبلی میں ان سوالات کے جواب ملیں گے، اگر جواب نہیں ملا تو قیاس آرائیاں بڑھیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |