نوازشریف کسی جرم کی نہیں بلکہ عوام کی آواز بننے کی سزا بھگت رہے ہیں مریم نواز

نواز شریف کی قربانیاں جتنی سخت ہیں ان کا پھل بھی اتنا ہی میٹھا ہوگا، مریم نواز


Numainda Express May 03, 2019
نواز شریف کی قربانیاں جتنی سخت ہیں ان کا پھل بھی اتنا ہی میٹھا ہوگا، مریم نواز فوٹو:فائل

مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کسی جرم کی نہیں بلکہ عوام کی آواز بننے کی سزا بھگت رہے ہیں۔

سپریم کورٹ کی جانب سے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ضمانت پر رہائی میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے پر مسلم لیگ نون کی رہنما اور محمد نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کسی جرم کی سزا نہیں بلکہ عوام کی آواز بننے کی سزا بھگت رہے ہیں، نواز شریف کی قربانیاں جتنی سخت ہیں ان کا پھل بھی اتنا ہی میٹھا ہوگا اور یہ پھل قوم کی آنے والی نسلوں کیلئے ہے۔



مریم نواز نے پرامید انداز میں عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک بار پھر کہتی ہوں کہ نوازشریف انشاء اللہ آپ کا سر جھکنے نہیں دیگا کیونکہ نواز شریف کی جدوجہد عوام کے لئے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں