ای سی سی نے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دیدی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4.89 اضافے کی بھی منظوری دی


ویب ڈیسک May 03, 2019
پیٹرول کی  قیمت  108 روپے  فی لیٹر ہوجائے گی، فوٹو: فائل

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) نے پیٹرول کی قیمت 108 روپے فی لیٹر کرنے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی۔

ای سی سی نے پیٹرول کی قیمت بڑھا کر 108 فی لیٹر مقرر کرنے کی منظوری دی جب کہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4.89 اضافے کو منظور کیا گیا ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 7.46 روپے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 96.77 روپے ہو گی جب کہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 6.40 روپےاضافے سے122.32 منظور کی گئی ہے۔

اوگرا نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں 14 روپے تک اضافے کی تجویز دی تھی تاہم وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے قیمتوں میں فوری اضافے کو موخر کرتے ہوئے معاملہ ای سی سی کو ارسال کردیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی تجویز شدہ قیمتوں کے مطابق اضافہ نہ ہونے پر حکومت کو پیٹرول کی مد میں 5 ارب روپے کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |