خوابوں کی تعبیر
آپ کے خوابوں کی تعبیریں جانیے۔
دعوت میں شرکت کرنا
سلمیٰ یاسمین، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں کسی دعوت میں گئی ہوئی ہوں جو میرے خیال کے مطابق میری کسی کولیگ نے دی ہے۔ مگر وہاں کوئی بھی میرا جاننے والا مجھے نظر نہیں آتا ۔ جبکہ خود میں بالکل مطمئن بیٹھی ہوں جیسے بہت قریبی لوگوں کے گھر دعوت پہ ہمارا عمومی رویہ ہوتا ہے۔ وہاں بیرے ادھر ادھر میزوں پر انواع و اقسام کے کھانے سجا رہے ہوتے ہیں۔ اسی دوران مغرب کی اذان ہونے لگتی ہے۔ سب لوگ روزہ افطار کرنے کے لئے اپنی اپنی پلیٹیوں میں چیزیں ڈالتے ہیں۔ میں بھی اپنی میز پر سجے انتہائی خوشنما دکھائی دینے والے کھانے اپنی پلیٹ میں ڈالنے کے لئے آگے بڑھ جاتی ہوں۔ مہربانی فرما کے اس کی تعبیر بتا دیں۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو کسی دلی مراد کے پورا ہونے کی طرف دلیل کرتا ہے۔ دینی معاملات میں بہتری کے ساتھ ساتھ دنیاوی معاملات میں بھی آسانی و بہتری ہو گی۔ رزق حلال میں اضافہ ہو گا اور اس کے لئے وسائل مہیا ہوں گے۔آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار بھی کیا کریں۔
ہوا میں اڑنا
حسنین علی،گجرات
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنی چھت پہ کھڑا ساتھ رہنے والے دوست سے باتیں کر رہا ہوں اور ہم دونوں آسمان کا پیارا سا رنگ دیکھ کر کافی خوش ہو رہے ہوتے ہیں۔ میرا دوست مجھے کہتا ہے کہ ہم پیرا گلائیڈنگ کرتے ہیں اور جہاں اس کی کلاسسز ہوتی ہیں ادھر جا کہ معلومات حاصل کرتے ہیں۔ میں اس بات پر اپنے دوست کو کہتا ہوں کہ میں تو کافی دفعہ آسمان کی سیر کر چکا ہوں۔ یہ کہہ کر میں بازو پھیلاتا ہوں اور اوپر کی طرف ایک پرندے کی طرح اڑنا شروع کر دیتا ہوں۔ میرا دوست اس پہ کافی حیران ہوتا ہے، مگر مجھے بہت مزہ آ رہا ہوتا ہے۔ میں کافی دیر ایسے ہی ہوا میں تیرتا رہتا ہوں، پھر اذان کی آواز سن کے اتر آتا ہوں۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے بزرگی عطا ہو گی۔ علم و حکمت ملے گی۔ دینی و روحانی معاملات میں ترقی ہو گی ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور تلاوت قرآن پاک کو باقاعدگی سے جاری رکھ کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔
ہرن کا بچہ
تسنیم بیگ، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ کسی پہاڑی مقام کی سیر کرنے آیا ہوا ہوں۔ وہاں بہت خوبصورت پہاڑ ہیں اور قدرتی نظاروں کی بہتات ہوتی ہے ۔ ایک دن میرا ایک دوست ہم سب کو ٹریکنگ کرنے لے جاتا ہے ۔ تین سے چار گھنٹوں کی چڑھائی کے بعد ہم کو ایک چھوٹا سا قدرتی جنگل دکھائی دیتا ہے جس کے بیچوں بیچ ایک ندی بہہ رہی ہوتی ہے وہاں کچھ ہرن پانی پی رہے ہوتے ہیں ۔ میں ان کی تصویر اتارتا ہوں اور اپنی جیب سے چھلی نکال کر ہرن کے چھوٹے بچے کی طرف بڑھاتا ہوں جو وہ میرے ہاتھ سے ہی کھا لیتا ہے۔ یعنی انسانوں سے مانوس دکھائی دیتے ہیں۔ پھر جب ہم چلنا شروع کر دیتے ہیں تو وہ بچہ ہمارے پیچھے پیچھے آنا شروع ہو جاتا ہے۔ میرے دوست کہتے ہیں کہ چونکہ میں نے اس کو چھلی دی تھی اس لئے وہ اور لینے کے لئے میرے پیچھے آ رہا ہے۔ میرے پاس اور تو کچھ دینے کے لئے نہیں ہوتا بس میں اس کو پیار کرتا ہوں اور آگے چل پڑتا ہوں ۔ مگر وہ مسلسل میرے پیچھے آتا رہتا ہے۔ میں اپنے دوستوں کو کہتا ہوں کہ یہ اب میرا ہو گیا ہے تو میں اس کو ساتھ اپنے گھر لے جائوں گا جس پہ وہ سب میرا خوب مذاق اڑاتے ہیں ۔
تعبیر : بہت اچھا خواب ہے جو کہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ کی مہربانی و فضل سے جلد ہی کوئی خوشخبری ملے گی اور حلال طریقے سے رزق میں اضافہ ہو گا جس سے آپ مالی طور پہ مستحکم ہوں گے۔ چاہے کاروباری وسائل ہوں یا نوکری میں آسانی ۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو حسب استطاعت صدقہ و خیرات کیا کریں۔
سانپ راستے سے ہٹانے کی کوشش کرنا
سلمان اکرم ، لاہور
خواب : یہ خواب میرے ابو نے دیکھا کہ وہ اپنے گاوں چچا کے گھر رہنے کے لئے گئے ہوئے ہیں۔ وہاں صبح کو کھیتوں کی سیر کے لئے جاتے ہیں تو ان کی نظر راستے میں بیٹھے دو سانپوں پہ پڑتی ہے جو کہ راستہ روک کے کچھ اس طرح پڑے ہوتے ہیں کہ کچی سڑک سے گزرنا ممکن نہیں ہوتا ۔ میرے ابو ڈنڈے سے ان کو ہلانے کی کوشش کرتے ہیں تا کہ گزرنے والوں کو پریشانی نہ ہو اور یہ سانپ کھیتوں کی طرف نکل جائیں ۔ مگر وہ ٹس سے مس نہیں ہوتے بلکہ ڈنڈا لگنے سے ان میں غصہ کے جذبات پیدا ہوتے ہیں۔ اس کے بعد ابو کو نہیں یاد کہ وہ ہٹا پائے یا خود ادھر سے چلے گئے۔ برائے مہربانی اس کی کچھ تعبیر بتا دیں۔
تعبیر : خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی بیماری یا کسی کے دھوکے یا ناگہانی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔گھر کے کسی فرد کی بیماری کی وجہ سے گھر میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے یا پھر نوکری یا کاروباری معاملات میں کسی پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مالی معاملات بھی اس سے متاثر ہوں گے مگر اللہ کی مہربانی سے آپ اس پریشانی سے چھٹکارہ پا لیں گے۔ گھر کے سب لوگ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔کسی منگل یا ہفتہ کو ظہر کی نماز کے بعد کالے چنے یا کالے ماش کسی مستحق کو دے دیں۔
گھر میں سانپ دیکھنا
صوفیہ رحیم، سوات
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنے گھر میں اکیلی ہوں، سب گھر والے کسی شادی پہ گئے ہوئے ہیں۔ میں اپنی ہمسائی کو بلا لیتی ہوں تا کہ تنہائی کا احساس نہ ہو۔ اچانک میری نظر فرش پہ پڑتی ہے، ادھر ایک کالا سا سانپ رینگ رہا ہوتا ہے ۔ میں یہ دیکھ کے بہت ڈر جاتی ہوں اور چیخیں مارنا شروع کر دیتی ہوں۔ اس پہ میری ھمسائی فوراً اپنا جوتا اتار کر سانپ کی طرف پھینکتی ہے جس سے وہ کچن کی طرف چلا جاتا ہے۔ میں مارے خوف کے اس کو کہتی ہوں کہ چلو تمھارے گھر چلتے ہیں۔ ادھر کہیں یہ دوبارہ نہ آ جائے۔ مگر دروازے کے پاس زمین پہ مجھے مزید دو چھوٹے سائز کے سانپ نظر آتے ہیں جن کو دیکھ کر میری حالت مزید خراب ہو جاتی ہے ۔
تعبیر : خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی بیماری یا ناگہانی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کسی کے ساتھ خراب تعلقات یا دشمنی کی طرف بھی دلیل کرتا ہے کہ کسی طاقت ور دشمن سے پالا پڑ سکتا ہے۔ گھر کے کسی فرد کی بیماری کی وجہ سے گھر میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے یا پھر نوکری یا کاروباری معاملات میں کسی پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مالی معاملات بھی اس سے متاثر ہوں گے ۔ گھر کے سب لوگ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔کسی منگل یا ہفتہ کو ظہر کی نماز کے بعد کالے چنے یا کالے ماش کسی مستحق کو دے دیں ۔
قرات کی تیاری
ھادیہ علی ، اسلام آباد
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں کسی مقابلے میں حصہ لینے کے لئے قرات کی تیاری کر رہی ہوں ۔گھر میں شور سے بچنے اور یکسوئی کی خاطر میں اوپر چھت پر چلی جاتی ہوں۔ وہاں میں تلاوت شروع کر دیتی ہوں۔ اچانک میری نظر ساتھ والی چھت پہ پڑتی ہے وہاں نورانی چہرے والے ایک بزرگ بیٹھے ہوتے ہیں اور مجھے اپنی طرف اشارہ کر کے بلاتے ہیں ۔ میں ان کے پاس جاتی ہوں تو وہ مجھے انہی آیات کا پرنٹ دے کہ کہتے ہیں کہ ایک دو غلطیاں تم کر رہی ہو، اب نہ کرنا ۔ اور وہ پیپر مجھے دے دیتے ہیں۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے بزرگی عطا ہو گی ۔ علم و حکمت ملے گی ۔ دینی و روحانی معاملات میں ترقی ہو گی ۔گھریلو و کاروباری معاملات میں دشمن پہ فتح نصیب ہو گی۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور تلاوت قرآن پاک کو باقاعدگی سے جاری رکھیں۔ کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔
تحفے کے طور پر چقندر ملنا
صالحہ نبی بخش، وھاڑی
خواب : میں نے دیکھا کہ میری ایک دوست نے ہم کو اپنے فارم کے خالص چقندر تحفہ میں بھیجے ہیں جو کہ بہت ہی خوبصورت ٹوکری میں پیک ہیں ۔ میری امی بھی یہ تحفہ دیکھ کہ بہت خوش ہوتی ہیں اور ٹوکری میں سے نکال نکال کر رکھتی جاتی ہیں اور تعریف کرتی چلی جاتی ہیں۔ اسی دوران میری چچی بھی کچن میں آ جاتی ہیں ان کو بھی یہ سب دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے اور وہ اپنے لئے بھی کچھ الگ سے نکالنا شروع کر دیتی ہیں ۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ کی مہربانی سے آپ کے رزق میں اضافہ ہو گا ۔ علم و ہنر کی دولت آپ کو نصیب ہو گی جس سے دنیاوی طور پہ بھی آپ کو فائدہ ہو گا ۔ یعنی مال و وسائل میں بھی برکت ہو گی۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔ تلاوت قرآن پاک کو اپنا معمول بنا لیں ۔ n
ٹخنے پر چوٹ لگنا
اقراء خان ، اسلام آباد
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے گھر میں صفائی کر رہی ہوں جیسے کسی مہمان کی آمد پہ کی جاتی ہے۔ میں اچانک نیچے بچھے میٹ سے الجھ کے نیچے گر جاتی ہوں جس سے میرے ٹخنے پہ شدید چوٹ لگتی ہے جیسے ھڈی کے ٹوٹنے کا درد ہو ، تکلیف کی شدت سے میں نیم بے ہوش ہونے والی ہوتی ہوں ۔ مگر میری والدہ پریشان ہو کر پھٹے ہوئے میٹ کو ہی دیکھتی چلی جاتی ہیں کہ یہ کیسے پھٹ گیا ۔
تعبیر: آپ کا خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ خدانخواستہ کسی کی موت کی خبر بھی ہو سکتا ہے۔گھریلو اور کاروباری یا تعلیمی معاملات میں بھی پریشانی و رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا شکور یا حفیظ کا ورد کیا کریں۔ حسب استطاعت صدقہ و خیرات بھی کریں۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔
امام مسجد کا باجرے کی روٹی دینا
اکرام اللہ خان ، اسلام آباد
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنے محلے کی مسجد میں نماز پڑھنے گیا ہوں۔ وہاں ہمارے مولوی صاحب اپنے گاوں کی سوغات باجرے سے بنی ہوئی روٹی مجھے دیتے ہیں۔ وہ میں نے اس سے پہلے زندگی میں کبھی نہیں کھائی ہوتی۔ روٹی مجھے انتہائی لذیذ لگتی ہے ۔ میں تقریباً آدھی سے بھی زیادہ کھا جاتا ہوں اور باقی جیب میں یہ سوچ کر رکھ لیتا ہوں کہ گھر جا کر والدہ کو بھی چکھاوں گا۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو کسی دلی مراد کے پورا ہونے کی طرف دلیل کرتا ہے۔ دینی معاملات میں بہتری کے ساتھ ساتھ دنیاوی معاملات میں بھی آسانی و بہتری ہو گی ۔ رزق حلال میں اضافہ ہو گا اور اس کے لئے وسائل مہیا ہوں گے۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار بھی کیا کریں ۔
بازو مڑ جانا
محمودہ کلثوم، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے گھر کھانا پکا رہی ہوں ۔ کیبنٹ سے سامان نکالتے ہوئے میرا بازو مڑ جاتا ہے اور انتہائی تکلیف ہوتی ہے۔ درد سے کراہتے ہوئے میں اپنے ہمسائے کو فون کر کے بلاتی ہوں جو کہ ڈاکٹر ہے۔ وہ آ کر ایمبولنس کو کال کرتے ہیں اور مجھے ہاسپٹل لے جاتے ہیں۔ وہاں ڈاکٹرز بتاتے ہیں کہ میرے سب پٹھے خشک ہو چکے ہیں ۔ میں یہ سن کر ڈر جاتی ہوں اور سوچتی ہوں کہ ابھی تو میں بالکل درست حالت میں کچن میں کام کر رہی تھی، ایک دم سے سارے اعصاب کیسے جواب دے سکتے ہیں، مگر مارے خوف کے مجھ سے کچھ بولا ہی نہیں جاتا ۔
تعبیر: آپ کا خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے گھریلو معاملات یا اولاد کی طرف سے آپ کو کچھ پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ازدواجی معاملات میں بھی بیوی یا شوہر کی طرف سے اسی طرح کے مسلے کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کاروباری معاملات میں بھی کسی پریشانی سے رکاوٹ ہو سکتی ہے۔ اس کا تعلق کاروباری افراد سے ہو سکتا ہے جو آپ کے بھروسے کو توڑ سکتے ہیں ۔کوشش کریں کہ ان معاملات میں ضروری کاروائی لازمی کریں تا کہ کسی پریشانی سے بچا جا سکے ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔ لازمی طور پہ صدقہ و خیرات بھی کریں۔