پٹرول 108 روپے تبدیلی پسند آئی بلاول کی ٹویٹ

سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو عوام دشمن فیصلہ قرار دیا ہے۔


سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو عوام دشمن فیصلہ قرار دیا ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش پر طنز کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹوئٹ میں مہنگا پاکستان ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی قیمت ایک بار پھر بڑھائی جارہی ہے۔، تبدیلی پسند آئی؟۔

دریں اثنا ترجمان چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو عوام دشمن فیصلہ قرار دیا ہے۔

پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ اور سیکریٹری جنرل چوہدری منظور نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں پٹرول کی قیمت میں اضافہ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ عید کے بعد سیاسی جماعتیں نہ بھی سڑکوں پر آئیں عوام خود بخود نکل آئیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں