پیمرا نے مزید 23 ٹی وی چینلز کے لائسنس نیلام کر دیئے
تعلیم کے 12، اسپورٹس کے 5، صحت کے 4 اور زراعت کے 2 چینلز شامل ہیں
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے ٹی وی چینلز کے لائسنس کی نیلامی کے دوسرے روز جمعے کو 4 کیٹگریز کے 23 نئے چینلز کے لائسنس جاری کیے گئے۔
نیلامی کمیٹی کی صدارت چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے کی اور اتھارٹی کے پرائیویٹ ممبران سرفراز جتوئی، نرگس ناصر اور شاہین حبیب اللہ بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ جمعے کے روز ہونے والی نیلامی میں تعلیم کے 12 چینلز، اسپورٹس کے 5، صحت کے 4، زراعت کے 2 چینلز کے لائسنس نیلامی کیلیے پیش کیے گئے۔
زراعت کے چینل کے لائسنس کی 52 ملین،تعلیم کے چینل کیلیے 46 ملین، صحت کیلیے 42 ملین جبکہ کھیل کی کیٹگری میں فی لائسنس 42.5 ملین بولی لگی۔ بولی شفاف اور منصفانہ طریقے سے منعقد کی گئی اوراس عمل میں حصہ لینے والی تمام کمپنیوں نے بولی کے کامیاب انعقاد پر پیمرا پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
نیلامی میں کامیاب بولی دہندہ کل رقم کا 15 فیصد حصہ جمع کرانے کا پابند ہے۔ اس بولی کا مقصد ڈیجیٹل ڈسٹری بیوشن میڈیم جیساکہ آئی پی ٹی وی ، ڈیجیٹل کیبل اور ڈی ٹی ایچ کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرناہے۔ پیمرا نے ابھی تک صرف 88ٹی وی لائسنسوں کا اجرا کیا ہے جبکہ آنے والی ڈی ٹی ایچ ٹیکنالوجی کی کامیابی کیلیے 250 چینلزدرکار ہوں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز شروع ہونے والی نیلامی میں پیمرا کی جانب سے 7 مختلف کٹیگریز کے 70 نئے ٹی وی چینلز کے لائسنس کی نیلامی کی گئی۔ نیلامی کے اس عمل میں 187 کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔