فیس بک کو پولیو مخالف مواد ہٹانے کیلیے مراسلہ ارسال

پاکستان پولیو پروگرام نے فیس بک انٹرنیشنل کو بعض پولیو مخالف مواد پر مشتمل صفحات بھی فراہم کیے ہیں۔


رضیہ خان May 04, 2019
پاکستان پولیو پروگرام نے فیس بک انٹرنیشنل کو بعض پولیو مخالف مواد پر مشتمل صفحات بھی فراہم کیے ہیں۔ فوٹو: فائل

فیس بک انٹرنیشنل کو پولیو مخالف مواد ہٹانے کیلیے مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

حکومت نے فیس بک سے پولیو کے خلاف جعلی مواد ہٹانے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو مہم بابر بن عطا نے مراسلے میں فیس بک کے حکام کو لکھا ہے کہ ایسا مواد سے نہ صرف پولیو کے خاتمے میں رکاوٹ ہے بلکہ انسداد پولیو ورکرز کی زندگیوں کو بھی خطرہ لاحق ہے۔

پاکستان پولیو پروگرام نے فیس بک انٹرنیشنل کو بعض پولیو مخالف مواد پر مشتمل صفحات بھی فراہم کیے ہیں۔ان صفحات پر والدین کو گمراہ کرنے کا مواد بڑے پیمانے پر موجود ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔