کراچی میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا درجہ حرارت 37 ڈگری رہا

درجہ حرارت میں کمی آنا شروع ہوگئی، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک May 04, 2019
گرمی میں قدرے کمی آئی جس پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ فوٹوفائل

شہر قائد میں ہیٹ ویو کے چوتھے اور آخری روز گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں گزشتہ تین روز تک ہیٹ ویو اور شدید گرمی کے بعد آج گرمی میں قدرے کمی آئی جس پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری رہا۔

گزشتہ تین روزسے شہر میں لوکے تھپیڑے چلتے رہے اورسورج آگ برساتا رہا۔ شدید گرمی کی لہر نے لوگوں کو گھروں میں محصور کرکے رکھ دیا، تاہم گزشتہ تین روز سے جاری شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا آج چوتھا اور آخری روز تھا جس کے باعث درجہ حرارت میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کراچی میں ہیٹ ویو کا دوسرا دن

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

شدید گرمی کے پیش نظر شہر میں مختلف مقامات پر لوگوں کو گرمی سے محفوظ رکھنے کے لیے ہیٹ اسٹروک سینٹر قائم کیے گئے۔ رضاکاروں نے ٹھنڈے مشروبات سے لوگوں کی تواضع کی، شدید گرمی میں کمی نے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑادی ہےاور لوگوں نے اطمینان کا سانس لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں