ایل ایس ای 25انڈیکس87 پوائنٹس کی کمی سے4645 پر بند
مارکیٹ میں 92کمپنیوں کا کاروبارہوا، 10 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 34کمپنیوں کے۔۔۔
لاہور اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کومندی کا رجحان رہا، ایل ایس ای 25 انڈیکس 87.42 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 4645.26 پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں 92کمپنیوں کا کاروبارہوا، 10 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 34کمپنیوں کے بھاؤ میں کمی جبکہ48کمپنیوں کے دام میں استحکام رہا، مارکیٹ میںمجموعی طور پر44لاکھ91ہزار400حصص کا کاروبار ہوا، بدھ کو47لاکھ83ہزار700حصص کا لین دین ہوا تھا، این آئی بی بینک لمیٹڈ، بینک آف پنجاب لمیٹڈ اور فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے سودے سرفہرست رہے، سب سے زیادہ اضافہ ماری پٹرولیم کمپنی لمیٹڈکے حصص کی قیمت میں 10.92 روپے اور سب سے زیادہ کمی اٹک ریفائنری لمیٹڈکے حصص کی قیمت میں 12.50 روپے ہوئی۔