پولیس ڈاکٹر کے بیٹے کی بازیابی میں ناکام ہڑتال کے باعث مزید3مریض چل بسے

بڑی تعداد دیگر اسپتالوں کا رخ کرنے لگی، سیشن جج نے ہڑتال کا نوٹس لے لیا


Nama Nigar August 23, 2013
پیپلز میڈیکل یونیورسٹی نواب شاہ کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شمس شیخ کے بیٹے کو نواب شاہ پولیس 7 روز بعد بھی بازیاب نہیں کراسکی۔

ڈسٹرکٹ سیشن جج نے پی ایم سی اسپتال میں جاری ڈاکٹرز کے احتجاج کا نوٹس لے لیا۔

ڈاکٹر شمس شیخ کا بیٹا 7 روز گزرنے کے باوجود بازیاب نہ ہوسکا، ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی کا احتجاج جاری،اسپتال میں داخل مریضوں کی حالت خراب، مزید 3 مریض جاں بحق، تعداد 35 ہوگئی، مریضوں کی بڑی تعداد وارڈ خالی کرکے دیگر اسپتال جانے لگی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز میڈیکل یونیورسٹی نواب شاہ کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شمس شیخ کے بیٹے کو نواب شاہ پولیس 7 روز بعد بھی بازیاب نہیں کراسکی۔ دوسری جانب ڈاکٹرز، کیمسٹوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف، نرسنگ فیڈریشن کی ہڑتال جاری ہے۔



ساتویں روز بھی شہر بھر کینجیکلینکس، میڈیکل اسٹورز بند رہے۔ علاوہ ازیں ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث مزید 3 مریض جاں بحق ہوگئے جن میں سینٹرل جیل حیدرآباد کا قیدی محبوب ملوکانی بھی شامل ہے۔جاں بحق ہونیوالے مریضوں کی تعداد 35 ہوگئی ہے۔ اسپتال میں داخل مریضوں کی حالت خراب ہوتی جارہی ہے، مختلف وارڈوں میں داخل درجنوں مریضوں نے وارڈز خالی کرکے حیدرآباد سمیت دیگر شہروں کے اسپتالوں کا رخ کرلیا ہے۔ ڈاکٹرز کی جاری ہڑتال اور احتجاج کا ڈسٹرکٹ سیشن جج نواب شاہ عبدالغفور کلہوڑو نے نوٹس لے لیا ہے اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ہاشم لانگاہ سے رپورٹ طلب کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں