ضمنی انتخابات این اے 48 اسلام آباد سے تحریک انصاف کے اسد عمر کامیاب

تحریک انصاف کے اسدعمر 48071 لے کر کامیاب جب کہ مسلم لیگ ن کے اشرف گجر 41186 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔


ویب ڈیسک August 23, 2013
تحریک انصاف کے اسدعمر 48071 لے کر کامیاب جب کہ مسلم لیگ ن کے اشرف گجر 41186 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔ فوٹو: آئی این پی

اسلام آباد کے حلقہ این اے 48 میں ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدواراسد عمر بازی لے گئے ہیں ، انہوں نے کانٹے دار مقابلے کے بعد مسلم لیگ ن کے امیدوار اشرف گجر کو شکست دی۔

این اے 48میں عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے جاوید ہاشمی نے مسلم لیگ ن کے انجم عقیل خان کو شکست دی تھی ۔بعد میں انہوں نے اپنے آبائی علاقے سے جیتنے والی نشست رکھ لی اور حلقہ این اے48سے دست بردار ہو گئے۔ تحریک انصاف نے جاوید ہاشمی کے بعد ایک بار پھر ایسے امیدوار کو ٹکٹ دیا جس کی رہائش اسلام آباد میں نہیں اس کے باوجود پی ٹی آئی کے سپورٹرز نے اسد عمر کا بھرپور ساتھ دیا۔

این اے 48میں کل رجسٹرڈ ووٹر ز کی تعداد 2 لاکھ 39 ہزار 926 ہے۔ ضمنی انتخابات میں اس حلقے سے پاکستان تحریک انصاف کے اسد عمر، مسلم لیگ ن کے چوہدری محمد اشرف گجرکے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا، اسدعمر 48071 لے کر کامیاب ہوئے۔ پیپلز پارٹی کے فیصل سخی بٹ عام انتخابات میں شکست کھاکر بھی بے مزا نہیں ہوئے اور ایک بار پھر لنگوٹ کس کر میدان میں آئے مگر انہیں ووٹرز سے پھر پذیرائی نہیں ملی۔

این اے 48 میں پولنگ مجموعی طور پر پر امن ماحول میں ہوئی اور کسی بھی جگہ سے کوئی بھی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں