کراچی دھماکے کے بعد ایم کیوایم نے ضمنی الیکشن میں کامیابی کا جشن منسوخ کردیا

نائن زیرو پر الطاف حسین کا خطاب متوقع تھاتاہم کورنگی میں بم دھماکے کی اطلاع ملتے ہی جشن کی تقریب ملتوی کر دی گئی۔

ضمنی انتخابات میں ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی کے ایک اور صوبائی اسمبلی کے تین حلقوں سے کامیاب حاصل کی ہے۔. فوٹو: فائل

ایم کیو ایم نے کورنگی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز کے قریب دھماکے کے بعد ضمنی الیکشن میں کامیابی کا جشن منسوخ کر دیا۔


کراچی اور میرپور خاص کی نشستوں پرکامیابی کے بعد کارکنوں کی بڑی تعداد ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر کاجشن منانے کیلئے جمع ہوئی جہاں پارٹی ترانوں پر رقص کیا جا رہاتھا۔اس موقع پر جشن کی تیاریاں مکمل تھیں جبکہ الطاف حسین کا خطاب بھی متوقع تھا۔اسی دوران کورنگی میں بم دھماکے کی اطلاع ملتے ہی جشن کی تقریب ملتوی کر دی گئی۔ اب یہ تقریب آج شام چھ بجے ہوگی جس سے قائد ایم کیو ایم الطاف حسین خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ ضمنی انتخابات میں ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی کے ایک اور صوبائی اسمبلی کے تین حلقوں سے کامیاب حاصل کی ہے۔
Load Next Story