پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظلم اوربے حسی کی انتہا ہے شہبازشریف

حج سبسڈی چھیننے والے اب رمضان کا روزہ چھیننے کے درپے ہیں، شہباز شریف


ویب ڈیسک May 04, 2019
حکومت اپنی نااہلی اور نالائقی کا بوجھ عوام پرڈال رہی ہے، شہباز شریف. فوٹو:فائل

قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ظلم اوربے حسی کی انتہا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدراورقائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف نے پٹرول نرخ بڑھانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے پاکستانی عوام کو 9 روپے 11 پیسے پٹرول کی قیمت میں اضافے کے ساتھ رمضان مبارک ہو، رمضان المبارک سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ظلم اور بے حسی کی انتہا ہے۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ حکومت اپنی نااہلی اور نالائقی کا بوجھ عوام پرڈال رہی ہے، حکومت کی نااہلی اور نالائقی کے سبب غریبوں کا گھر، تاجروں کا کاروبار اورملکی نظام منجمد ہو گیا ہے، 450 ارب کے بجٹ خسارے اور ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کی ناکام کوشش ہے جب کہ حج سبسڈی چھیننے والے اب رمضان کا روزہ چھیننے کے درپے ہیں اورریاست مدینہ بنانے والوں نے مضان المبارک کا بھی خیال نہیں کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |