بیٹے پر کارو کا الزام لگانے کیخلاف خاتون کامظاہرہ

قتل کرنے لے لیے 2 روز قبل گھر پر حملہ بھی کیا گیا،تحفظ دیاجائے،مسمات صحت خاتون


Numainda Express August 23, 2013
مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ انھیں انصاف وتحفظ فراہم کیا جائے۔

WASHINGTON: بیٹے پر کاروکاری کا الزام لگانے کے خلاف مدینہ ٹائون ہالا ناکا کی رہائشی خاتون نے دیگر خواتین کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور بااثر افراد کے خلاف نعرے لگائے۔

اس موقع پر مسمات صحت خاتون نے الزام عائدکرتے ہوئے بتایا کہ گوپانگ برادری کے بااثر افراد نثار احمد گوپانگ، سجن گوپانگ سمیت دیگر افراد نے ان کے بیٹے میر خان پرھیاڑ پر کاروکاری کا بے بنیاد الزام عائدکررہے ہیں اور انھوں نے اسے کاروکاری کے تحت قتل کرنے کے لیے 2 روز قبل اس کے گھر پر حملہ بھی کیا۔



اس نے بتایا کہ وہ اور اس کے دیگر رشتے دار ایک گھر میں رہتے ہیں اور چند روز قبل اس کا بھتیجا عباس اپنی بہن بلو کو گوٹھ لے کرگیا اور اُس نے وہاں ایک لاکھ روپے کے عوض اس کی شادی گوپانگ برادری کے شخص سے کرادی، لیکن بلو وہاں سے موقع پاکر فرار ہوکر عدالت میں پیش ہوئی، عدالت نے اس کے بیان کے بعد اسے دارالامان بھیجنے کا حکم دیا لیکن گوپانگ برادری کے افراد اس کے بیٹے میر خان پر بلو پر اسے اغواء کرکے زبردستی شادی کرنے کا بے بنیاد الزام لگارہے ہیں۔ مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ انھیں انصاف وتحفظ فراہم کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں