گورنر پنجاب نے لوکل گورنمنٹ بل 2019 پر دستخط کردیے

گورنر کی جانب سے نئے نظام کی منظوری اور گزٹ نوٹیفیکشن ہوتے ہی بلدیاتی ادارے تحلیل ہوگئے


ویب ڈیسک May 04, 2019
گورنر کی جانب سے نئے نظام کی منظوری اور گزٹ نوٹیفیکشن ہوتے ہی بلدیاتی ادارے تحلیل ہوگئے فوٹو:فائل

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے نئے بلدیاتی نظام کے لوکل گورنمنٹ بل 2019 پر دستخط کردیے جس کے نتیجے میں اب یہ قانون کی حیثیت اختیار کرگیا ہے۔

گورنر کی جانب سے نئے نظام کی منظوری اور گزٹ نوٹیفیکشن ہوتے ہی بلدیاتی ادارے تحلیل ہوگئے ہیں۔ پنجاب اسمبلی نے منگل کو نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ قانون منظور کیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ قانون کثرت رائے سے منظور

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کا وعدہ پورا کررہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کے تصور کے مطابق عوام کو مضبوط کر رہے ہیں، نئے بلدیاتی نظام میں مقامی سطح پر عوامی نمائندے صحیح معنوں میں بااختیار ہوں گے، عوامی سطح پر پائیدار سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا تحریک انصاف کے منشور کا سب اہم جزو ہے۔

پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام دو درجوں پر مشتمل ہے۔ شہروں میں میونسپل اور محلہ کونسل جبکہ دیہات میں تحصیل اور ویلج کونسل ہوگی۔ ویلیج کونسل اور محلہ کونسلوں کا انتخاب غیر جماعتی بنیادوں پر جب کہ تحصیل اور میونسپل کی سطح پر انتخاب جماعتی بنیادوں پر ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |