پاک فوج کی جانب سے بلوچستان میں مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام
میڈیکل کیمپ میں 3500 سے زائد مریضوں کو علاج کی سہولت فراہم کی گئی، آئی ایس پی آر
پاک فوج کے زیر اہتمام بلوچستان کے ضلع آواران میں مفت میڈیکل کیمپ قائم کیاگیا جہاں 3500 سے زائد مریضوں کو علاج کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے زیراہتمام بلوچستان کے ضلع آواران کے دوردراز علاقہ گشکور اورکولی کے علاقہ میں مفت میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا جہاں اسپیشلٹ ڈاکٹر بشمول لیڈی ڈاکٹرز نے 3500 سے زائد مریضوں کو علاج کی سہولتیں فراہم کیں۔ علاج کی سہولت حاصل کرنے والوں میں خواتین اوربچے شامل تھے، میڈیکل کیمپ میں 100 مریضوں کی آنکھوں کی سرجری کی گئی، جب کہ پاک فوج کی جانب سے 150 خاندانوں میں مفت راشن بھی تقسیم کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فاران، گلستان، بادینی، شاہ ریک، نوشکی میں میڈیکل کیمپ قائم کئے جاچکے ہیں، میڈیکل کیمپوں میں ہزاروں مریضوں کو مفت علاج کی سہولتیں فراہم کی گئیں جب کہ آرمی چیف کی ہدایت پر دوردراز علاقوں میں علاج کی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔