مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں عالمی سطح پر بھی بڑھ رہی ہے مشیر تجارت

حکومت ایسا کوئی کام نہیں کرے گی جس سے عوام کو فائدہ نہ پہنچے، عبدالرزاق داؤد


ویب ڈیسک May 04, 2019
مہنگائی کو روکنے کے لئے تمام محکموں کو مل کر کام کرنا ہوگا، عبدالرزاق داؤد

لاہور: مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ مہنگائی صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ عالمی سطح پر بھی بڑھ رہی ہے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داود کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کو درست ڈگر پر ڈالنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، برآمدات اور درآمدات کا فرق کم کیا جارہا ہے، حکومت ایسے فیصلے کر رہی ہے جس سے دوررس نتائج آئیں گے۔

مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ مہنگائی صرف پاکستان کا ہی مسئلہ نہیں ہے، مہنگائی عالمی سطح پر بھی بڑھ رہی ہے اور مہنگائی کو روکنے کے لئے تمام محکموں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایسا کوئی کام نہیں کرے گی جس سے عوام کو فائدہ نہ پہنچے، عمران خان کا وژن عوام کو آسانیاں دینا ہے تاہم تھوڑا سا وقت لگے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔