وزیراعظم سیاسی شہید بننے کے بجائے خط لکھ دیںمنور حسن

زرداری کی کرپشن چھپانے کیلیے عدلیہ اور قومی اداروں کو تباہ نہ کیاجائے،یوم تاسیس پرخطاب


زرداری کی کرپشن چھپانے کیلیے عدلیہ اور قومی اداروں کو تباہ نہ کیاجائے،یوم تاسیس پرخطاب۔ فوٹو: ایکسپریس

LONDON: امیر جماعت اسلامی سیدمنورحسن نے کہاہے کہ آئندہ انتخابات ملک کو مایوسی کی دلدل سے نکالنے کاآخری موقع ہے،برسر اقتدار چارجماعتوںکاٹولہ انتخابات کو ملتوی کرانے کی سازشیں کررہاہے،ان کی اس کوشش کو ناکام بنادیاجائے گا،گرینڈ الائنس کے ذریعے حکومت پر دبائوڈالا جائے کہ وہ صاف اورسیدھے طریقے سے بروقت انتخابات کرائے ورنہ ہم نئے طریقے ایجاد کرکے انتخابات چھین لیںگے۔

جناح باغ میں منعقدہ جماعت اسلامی کے یوم تاسیس اورفیملی عیدملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی عدلیہ کے ساتھ توہین آمیز رویہ،اس کے ساتھ محاذآرائی اور اس کو متنازع بنانے کی روش ترک کرے،سپریم کورٹ کے فیصلوں پرعملدرآمدکیا جائے، وزیراعظم سیاسی شہید بننے کے بجائے سوئس عدالتوں کوخط لکھیں،زرداری اپنی کرپشن چھپانے کیلیے عدلیہ اور قومی اداروں کو تباہ نہ کریں۔

فیصل آباد میں مدرسہ اشاعت العلوم میں دو روزہ تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے منور حسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت جمہوریت کے ماتھے پربدترین داغ ہے،پارلیمنٹ کوبالادست اورسپریم قراردینے والوں نے اپنے ساڑھے4سالہ دوراقتدارمیں پارلیمنٹ کے فیصلوں کوکوئی حیثیت نہیں دی،وزیر اعظم کو ملک و قوم اورحکومت کامفاد عزیزہے توسپریم کورٹ کے فیصلے پرعملدرآمد کرتے ہوئے سوئس حکام کوخط لکھیں تاکہ ملک کوبحران سے نجات مل سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں