پیسہ بنانے والا ایک لندن بھاگ گیا دوسرا کوشش کر رہا ہے وزیراعظم

کرپشن کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، عمران خان


ویب ڈیسک May 04, 2019
وزیراعظم نے رینالہ خورد میں نیا پاکستان ہاوٴسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا - فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کیونکہ بدعنوانی اور ترقی کا سفر ایک ساتھ نہیں چل سکتا جبکہ پیسہ بنانے والا ایک لندن بھاگ گیا دوسرا کوشش کر رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اوکاڑہ میں رینالہ خورد میں نیا پاکستان ہاوٴسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ہمیں پانچ سال میں 50 لاکھ گھربنانےہیں، ریاست غریبوں کو چھت فراہم کرنےکی ذمےداری لے گی، مشکل نہ ہوتا تو پچھلی حکومت یہ کام کرچکی ہوتی، مدینےکی ریاست دنیا کی پہلی فلاحی ریاست تھی، جب ریاست کمزورطبقے کی ذمے داری لیتی ہےتواللہ اس کی مددکرتاہے، مدینےکی فلاحی ریاست میں جانوروں کا بھی خیال رکھا جاتاتھا۔

وزیراعظم نے کہا 50 لاکھ گھر پرائیویٹ سیکٹربنائےگا، پیسہ جب ملک میں آئے تو روزگار بڑھے گا، جب گھروں کی تعمیرشروع ہوگی، مزید40 صنعتیں کھلیں گی اور لوگوں کو روزگارملےگا، گھربنانےکےلیے بینکوں سےقرضہ دیاجائےگا، کم تنخواہ دار طبقہ بھی بینکوں سےقرضہ لےکرگھربناسکےگا40 صنعتیں صرف تعمیرات کےساتھ جڑی ہوئی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کچی آبادیوں کے حوالے سے کہا چین کےتعاون سےکچی آبادیوں کےلیےنئی تیکنیک لا رہےہیں، کچی آبادیوں میں پہلےسےموجودگھروں کی جگہ گھربنائیں گے، اسٹیٹ بینک نے قانون تبدیل کیاہے تاکہ قرضے دے سکیں۔

بعدازاں لاہور میں ایچی سن کالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پیسہ بنانے والا ایک لندن بھاگ گیا ،دوسرا کوشش کر رہا ہے، پیسے بنانے والوں کا برا حال ہوتا ہے، عظیم لوگ پیسے کمانے سے نہیں بلکہ ذمہ داری نبھانے سے بنتے ہیں۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان لاہور کے دورے پر پہنچے تو ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اعجاز حسین شاہ نے وزیراعظم سے ملاقات کی اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار بھی موجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے اعجاز شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کرپشن کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، کرپشن کے ناسور نے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، اداروں کو تباہ کیا ہے اور عام آدمی کی زندگی کو متاثر کیا ہے، کرپشن اور ترقی کا سفر ایک ساتھ نہیں چل سکتا، کرپشن کے خاتمے اور بدعنوان عناصر کے خلاف بلاتفریق و امتیاز کارروائی کو ایک مشن سمجھ کر پورا کیا جائے، حکومت اس ضمن میں ہر ممکنہ تعاون فراہم کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |