چیمپئنز لیگ میں شرکت مصباح الحق کی امیدیں برقرار
سیاسی کشیدگی کا اثر کھیلوں پر نہیں پڑنا چاہیے، مصبا ح الحق
مصباح الحق نے چیمپئنز لیگ میں شرکت کے حوالے سے امید نہیں چھوڑی ہے، ان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کا اثر کھیلوں پر نہیں پڑنا چاہیے۔
لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قومی ون ڈے اور ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ فیصل آباد وولفزکو پڑوسی ملک جانے کا موقع ملا تو اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے، مصباح الحق نے کہاکہ پاکستان کا ٹوئنٹی 20کی بہترین ٹیموں میں شمار ہوتا ہے، ٹیم زمبابوے کے خلاف دونوں میچز میں کامیابی حاصل کرکے کلین سوئپ کرے گی۔
انھوں نے کہا کہ ہر میچ میں میری کوشش ہوتی ہے کہ سنچری اسکور کروں لیکن پاکستان کی فتح سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے،انھوں نے کہا کہ ٹوئنٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں، فیصلہ کرنے کے بعد اسے واپس لینے کے بجائے آگے کی طرف دیکھنا چاہیے۔ دریں اثنا مصباح الحق،اسد شفیق اور عبدالرحمان جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب لاہور سے براستہ دبئی ہرارے روانہ ہوں گے، میزبان کیخلاف 3 ون ڈے انٹرنیشنل کی سیریز کا آغاز 27اگست کو ہرارے میں کھیلے جانے والے میچ سے ہوگا، دوسرا معرکہ 29اور تیسرا31 اگست کو اسی شہر میں شیڈول ہے، پہلا ٹیسٹ 4 ستمبر سے شروع ہوگا۔