این آر او مانگنے اور دینے والے پرلعنت ہو شاہد خاقان عباسی

تفریق اور گالم گلوچ سے ملک ترقی نہیں کرتے، سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن)


ویب ڈیسک May 04, 2019
تفریق اور گالم گلوچ سے ملک ترقی نہیں کرتے، سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن)

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ تفریق اور گالم گلوچ سے ملک ترقی نہیں کرتے جب کہ این آر او جو مانگ رہا اور این آر او دینے والے پرلعنت ہو۔

نارووال میں پیغام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور دنیا میں ایک مقام رکھتا ہے، قومی ہم آہنگی اور یکجہتی وقت کی ضرورت ہے جب کہ فوج سرحدوں پر دشمنوں کا مقابلہ کرتی ہے، ہمیں ملک کے اندر اپنی صفحوں میں دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہے۔

بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ (ن) لیگ میں کوئی گروپ بندی نہیں، نوازشریف، شہباز شریف اور (ن) لیگ کا بیانیہ ایک ہی ہے، شہبازشریف کی خواہش تھی کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذمہ داری کسی اورکو دی جائے (ن) لیگ کے لیڈر نوازشریف ہیں اور وہی پارٹی کے فیصلے کرتے ہیں لہذا (ن) لیگ میں دھڑے بندی کی قیاس آرائیاں چھوڑدیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ این آرار جو مانگ رہا اور این آر او دینے والے پرلعنت ہو، عمران خان سنبھل جاؤ اور سن لو تم ہمارا ہم تمہارا احتساب کریں گے جب کہ تفریق اور گالم گلوچ سے ملک ترقی نہیں کرتے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |