رمضان کا چاند دیکھنے کیلیے پشاور میں 2 رویت کمیٹیوں کے اجلاس کا امکان

مقامی علماءپر مشتمل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جامع مسجد قاسم علی خان میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت ہوگا

مقامی علماءپر مشتمل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جامع مسجد قاسم علی خان میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت ہوگا، فوٹو: فائل

رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے پشاور میں 2 رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوں گے۔

ماہ رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے کل اتوار کی شام پشاور میں 2 مختلف رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس منعقدہوں گے،زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ایڈمنسٹریٹو اوقاف کے دفتر عید گاہ پشاورمیں ہوگا جس میں کمیٹی ارکان شریک ہوں گے جب کہ مقامی علماءپر مشتمل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جامع مسجد قاسم علی خان میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان المباک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 5 مئی کو ہوگا


دوسری جانب ملک میں ایک ہی دن روزہ اور عید کیلئے کوششیں تیزکردی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی نے محکمہ موسمیات کو تحریری مراسلہ جاری کیا ہے جس میں محکمہ موسمیات کو چاند کی پیشگوئی سے متعلق بیان دینے سے روک دیا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات میڈیا پر چاند سے متعلق کوئی پیشگوئی نہ کرے کیونکہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کہ وجہ سے ابہام پیدا ہوتا ہے۔

ادھر رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں ہوگا جس کی صدارت مفتی منیب الرحمان کریں گے۔
Load Next Story