سانحہ ساہیوال کے متاثرین کا انصاف کیلئے لاہور میں دھرنا

مظاہرین کا اپنے تین مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

دھرنے کی وجہ سے اطراف کے علاقوں میں ٹریفک جام ہوگیا، فوٹو: فائل

سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونے والے خلیل کے اہلخانہ انصاف کی عدم فراہمی پر احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ ساہیوال میں جاں بحق خلیل کے اہل ِ خانہ نے چیئرنگ کراس پر دھرنا دے کر روڈ بلا ک کردیا، دھرنے کی وجہ سے اطراف کے علاقوں میں ٹریفک جام ہوگیا۔


مظاہرین کا کہنا ہے کہ سانحہ ساہیوال کو ساڑھے تین ماہ بیت گئے اور اب تک انصاف کے متلاشی ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے انصاف دلوانے کا وعدہ کیا مگر کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی، ہمیں ایسا نیا پاکستان نہیں چاہیے جہاں انصاف کے نام پر مذاق ہو۔

مظاہرین نے اپنے 3 مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ سی ٹی ڈی کی جانب سے درج مقدمہ خارج کیا جائے، کیس ساہیوال سے لاہور منتقل کیا جائے اور جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔
Load Next Story