ملک میں آئی ایم ایف کی حکومت ہے مریم اورنگزیب

آئی ایم ایف کے پاس جانے پر خودکشی کا دعویٰ کرنے والوں نے ملک و قوم کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا، مریم اورنگزیب


ویب ڈیسک May 04, 2019
پہلے عوام کے منہ سے روٹی چھینی اب رمضان سے پہلے پیٹرول مہنگا کر کے چولہے بند کر دیئے ہیں، مریم اورنگزیب۔ فوٹو:فائل

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک میں آئی ایم ایف کی حکومت ہے، پیٹرول مہنگا ، گیس اور بجلی مہنگی، کیونکہ وزیر آئی ایم ایف کا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے پر خودکشی کا دعویٰ کرنے والوں نے ملک اور قوم کو آئی ایم ایف کے پاس ہی گروی رکھ دیا ہے، حکومت 9 ماہ میں اپنے وعدہ کے مطابق صرف عوام کی چیخیں نکلوانے میں کامیاب ہوئی، عمران بتائیں کہ ٹیکس ریوینیو میں ساڑھے 4 سو ارب کا خسارہ بھی کیا مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی وجہ سے ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ پہلے عوام کے منہ سے روٹی چھینی اور اب رمضان سے پہلے پیٹرول مہنگا کر کے چولہے بند کر دیئے ہیں، پیٹرول مہنگا ، گیس اور بجلی مہنگی، کیونکہ وزیر آئی ایم ایف کا ہے، وزیر کے بعد اب گورنر اسٹیٹ بینک اور ایف بی آرکا چئیرمین بھی آئی ایم ایف کا ہو گا، رمضان سے پہلے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ بہت بڑی زیادتی اور ظلم ہے اور اِس بات کا ثبوت ہے کہ ملک میں آئی ایم ایف کی حکومت ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |