سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 200 روپے کی کمی

فی تولہ سونے کی قیمت 67800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 58128 روپے ہوگئی۔

فی تولہ سونے کی قیمت 67800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 58128 روپے ہوگئی۔ (فوٹو: فائل)

عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کے باوجود مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید 200 روپے کم ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالرکے اضافے سے 1280 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کے روز بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان غالب رہا، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور 172 روپے کی کمی ہوگئی ہے۔


قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر،ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 67 ہزار 800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 58 ہزار 128 روپے ہوگئی ہے۔

 
Load Next Story