رینکنگ اسنوکر محمد آصف پیش قدمی قائم نہ رکھ سکے

این بی پی رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ کے دوسرے روز عالمی چیمپئن محمد آصف اپنی پیش قدمی قائم نہ رکھ سکے۔


Sports Reporter August 23, 2013
عالمی چیمپئن کو گروپ ایف میںگروپ ٹاپ سیڈ بابر مسیح نے 4-3 سے قابو کیا۔ فوٹو: فائل

5 ویں این بی پی رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ کے دوسرے روز عالمی چیمپئن محمد آصف اپنی پیش قدمی قائم نہ رکھ سکے۔

افتتاحی مقابلے میں دفاعی چیمپئن اسجد اقبال کو زیر کرنے والے عالمی چیمپئن کو گروپ ایف میںگروپ ٹاپ سیڈ بابر مسیح نے 4-3 سے قابو کیا،قومی چیمپئن اور ٹاپ سیڈحمزہ اکبر نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد مسلسل دوسری فتح اپنے نام کی،انھوں نے دوسرا میچ ہارنے والے محسن امین کو4-3 سے قابو کیا، دفاعی چیمپئن اسجد اقبال نے پہلے میچ میں اپ سیٹ کرنے والے رامبل گل کوباآسانی4-0سے ہرا کر پہلی فتح پائی، سیڈ2 عمران شہزاد نے بہادر خان کو4-3سے ہرا کر گروپ میں اپنی برتری قائم رکھی، یہ بہادر خان کی دوسری شکست تھی،سیڈ3محمد سجاد نے سلطان محمد کو4-3 سے شکست کا مزا چکھاتے ہوئے اگلے مرحلے تک رسائی ممکن بنالی،سیڈ4 عبدالستار نے عامر رشید کو4-3سیزیر کیا،ان کے حریف کی یہ مسلسل دوسری ناکامی تھی۔



دیگر مقابلوں میں سیڈ 5 شاہد آفتاب نے سابق قومی چیمپئن نوین پروانی کو 4-1، سیڈ7ابو صائم نے محمد بلال کو4-1،سیڈ8 فرحان نور نے سہیل شہزاد کو4-3 جبکہ محمد جاوید نے ایاز خان کو4-2 سے قابو کیا،پہلے میچ میں اپ سیٹ کے بعد دوسرے میچ میں سابق قومی چیمپئن خرم آغا نے عمیر عالم خان کو 4-3سے ہرا دیا، محمد اشتیاق نے اپنے پہلے میچ میں اپ سیٹ کرنے والے شفیع اللہ کے قدم روکتے ہوئے4-1سے کامیابی حاصل کی، سابق عالمی چیمپئن محمد یوسف نے عامر شہزاد کو4-2سے ہرایا، یہ ان کی دوسری کامیابی اور حریف کی دوسری ناکامی تھی،محمد ماجد علی نے آکاش رفیق کو4-1 سے زیر کر کے اگلے مرحلے کیلیے راہ ہموار کرلی،عامر طارق نے محمد عزیر عزیز کو4-2اور شرجیل محمود نے وشن گر کو4-0 سے شکست دیدی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔