پنجاب کے 58 ہزار بلدیاتی نمائندے عہدوں سےفارغ ہوگئے

بلدیاتی ایکٹ پر گورنر پنجاب کے دستخط کے بعد سیکرٹری بلدیات پنجاب نے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔


ویب ڈیسک May 04, 2019
ایکٹ سیکشن 120 کے تحت نئے بلدیاتی انتخابات ایک سال میں ہوں گے، نوٹیفکیشن۔ فوٹو:فائل

محکمہ بلدیات پنجاب نے بلدیاتی ایکٹ2019 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے بعد صوبے کے 58 ہزار بلدیاتی نمائندے عہدوں سے فارغ ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق 30 اپریل کو پنجاب اسمبلی نے نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ قانون منظور کرلیا تھا، اور منظورکردہ بل گورنرپنجاب کو منظوری کے لئے بھجوایا دیا گیا تھا، بلدیاتی ایکٹ پر گورنر پنجاب کے دستخط کے بعد سیکرٹری بلدیات پنجاب نے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے بعد مقامی حکومتیں تحلیل اور صوبے کے 58 ہزار بلدیاتی نمائندے عہدوں سےفارغ ہوگئے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ قانون کثرت رائے سے منظور

نوٹیفکیشن کے مطابق ایکٹ سیکشن 120 کے تحت نئے بلدیاتی انتخابات ایک سال میں ہوں گے اور اس وقت تک ایڈمنسٹریٹرز کام کریں گے، پنجاب کے27 اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز اور 9 ڈویژنوں میں کمشنرز بطور ایڈمنسٹریٹرز تعینات ہوں گے، جن کی فہرست جلد جاری کردی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں