سیلاب متاثرین اپنے نقصان کے ذمے دارخود ہیں قائم علی شاہ

یہ لوگ اس وقت تک علاقوں سے نہیں اٹھتے جب تک پانی ان کے سروں سے نہ گزر جائے


INP August 23, 2013
حکومت نہ صرف متاثرین بلکہ انکے مویشی کابھی تحفظ کررہی ہے،وزیراعلیٰ،سکھرمیں گفتگو۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے کہاہے کہ سیلاب متاثرین کا جو نقصان ہوا اس کے ذمے داروہ خود ہیں۔

متاثرین اپنی وجہ سے اس حال کوپہنچتے ہیں،یہ لوگ اس وقت تک اپنے علاقوں سے نہیں اٹھتے جب تک پانی ان کے سروں سے نہ گزرجائے،حکومت نہ صرف متاثرین بلکہ ان کے مویشی کا بھی تحفظ کر رہی ہے ،متاثرین کو واپس جانے میں2سے3 ماہ لگ سکتے ہیں،ان کو بے یارومددگار نہیں چھوڑسکتے،مذکرات اور مفا ہمت جمہوریت کا حسن ہے،متحدہ اپوزیشن اتحاد کے ساتھ بیٹھے گی یانہیں معلوم نہیں،ہم بات چیت جاری رکھیں گے ۔



جمعرات کوسیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے بعد کراچی روانگی سے قبل نصرت بھٹو ایئر پورٹ سکھر پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ بذات خود سکھر ،کشموراور گھوٹکی کی اضلاع میں دریائے سندھ کے حفاظتی بندوں کا دورہ کیاہے،متاثرین سیکڑوں میں نہیں ہزاروں میں ہیں،ان کی امداداورمنتقلی کے حوالے سے کیے جانے والے امدادی کاموں سے مطمئن ہوں۔انھوں نے کہاکہ جب بلدیاتی آرڈیننس بنارہے تھے تو سب سے مشاورت کی، جب شہید ذو الفقار علی بھٹو 1973کا آئین بنارہے تھے تو انھوں نے اپنے سب سے زیاد مخالفین سے بھی بات کی اوران کے لیے کچھ عرصے تک آئیں کی تیا ری کاکام بھی مؤخررکھایہی وجہ ہے کہ 1973کاآئین ملک کا متفقہ آئیں ہے،امن و امان کی صورتحال کافی بہتر ہے اورخدا کا فضل ہے ٹا رگٹ کلنگ کے واقعات کم ہو ئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں