بلدیاتی نظام پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کا بائیکاٹ

تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، ق لیگ، جماعت اسلامی نے کارروائی کا بھی بائیکاٹ کیا

تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، ق لیگ، جماعت اسلامی نے کارروائی کا بھی بائیکاٹ کیا۔ فوٹو : فائل

WASHINGTON:
پنجاب اسمبلی میںاپوزیشن نے اپنے اعلان کے مطابق بلدیاتی انتخابات غیرجماعتی کرانے اوراپنی ترامیم کومسترد کیے جانے کے خلاف اسمبلی کے احاطے میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید، پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید، جماعت اسلامی کے ڈاکٹروسیم اختر، ق لیگ کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈرسردار وقاص حسن موکل کی قیادت میں بازوئوں پرسیاہ پٹیاں باندھ کراور منہ پرٹیپ لگا کر دھرنادیا اوراپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

تحریک انصاف، پیپلزپارٹی، مسلم لیگ(ق) اورجماعت اسلامی کے اراکین نے اسمبلی کی کارروائی کا بھی مکمل بائیکاٹ کیا۔




اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن رہنما میاں محمود الرشید نے نکتہ اعتراض پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ انتہائی اہم بل عجلت میں اپوزیشن کی عدم موجودگی میں منظور کیا گیا۔ اکثریت ہونے کے باوجود حکومت کونہ جانے کیاخدشات تھے کہ اپوزیشن کاانتظار بھی نہیں کیاگیا اوربل منظور کرلیا۔ میاں محمودنے کہاکہ ن لیگ کی آمرانہ سوچ کیخلاف آج صوبے بھرمیںاحتجاج کیاجائیگا۔
Load Next Story