پی ٹی آئی عوامی توقعات پر پورا نہیں اتری شہلا رضا
عوام کی رائے تسلیم کرنی چاہیے،خرم دستگیر، میڈیا سسٹم کوسپورٹ کرے،احمد بلال
مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیرخان نے کہاہے کہ پچھلے 65 سال میں پہلی مرتبہ الیکشن کمیشن کو غیرجانبدار بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔
جنرل الیکشن پر بھی اعتراضات ہیں لیکن عالمی اداروں نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ الیکشن پچھلے کئی انتخابات سے بہتر تھے۔ ایکسپریس نیوزکے پروگرام لائیو ود طلعت میں میزبان طلعت حسین سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو وائٹ پیپرضرور شائع کرنا چاہیے لیکن یہ کہناکہ سارا الیکشن ہی غلط تھا، درست نہیں۔ عوام جو رائے دیں اس کو مانناچاہیے۔ پیپلزپارٹی کی رہنما شہلارضا نے کہاکہ جیسا بھی تھا پچھلی حکومت نے جمہوری دور پورا کیا، خامیاں بھی تھیں لیکن پھربھی سسٹم کو چلایا گیا۔
2008 میں بہت سی جماعتوں نے بائیکاٹ کیا مگر حالیہ الیکشن میں سب نے الیکشن میں حصہ لیا جو سیاسی پختگی کی علامت ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما مرادسعید نے کہا کہ وائٹ پیپرکامطلب الیکشن میں ہونے والی خرابیوں کی طرف توجہ مبذول کرانا ہے۔ ایگزیکٹوڈائریکٹرپلڈاٹ احمد بلال محبوب نے کہاکہ جس حد تک ممکن تھا سسٹم کو شفاف بنانے کی کوشش کی گئی۔ بہتری کی گنجائش ہر موقع پر موجود رہے گی۔ میڈیاکو مہربانی کرکے سسٹم کوسپورٹ کرنے کی پالیسی اپنانی چاہیے۔