بجلی گیس چوری خرم دستگیر کے پمپ سمیت 20 کنکشن منقطع

لاہور و دیگر شہروں میں سیکڑوں مقدمات درج، 12ارب کی گیس چوری پکڑ ی گئی


Numaindgan Express August 23, 2013
لاہور و دیگر شہروں میں سیکڑوں مقدمات درج، 12ارب کی گیس چوری پکڑ ی گئی. فوٹو: فائل

پنجاب سمیت ملک بھر میں بجلی و گیس چورں کے خلاف کارروائی جمعرات کو بھی جاری رہی اور فیکٹری مالکان سمیت درجنوں افراد رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

احکامات کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر نجکاری خرم دستگیر کے سی این جی پمپ سمیت 20 سی این جی پمپوں کے کنکشن کاٹ دیے گئے۔گوجرانوالہ سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق ٹاسک فورس نے2 فیکٹری مالکان کیخلاف گیس چوری پر مقدمات درج کرا دیے۔گکھڑ منڈی سے نمائندے کے مطابق گکھڑکے میرج لان مالکان گھریلو گیس کنکشن سے میرج لان چلاتے پکڑے گئے۔ ڈسکہ میں بجلی چوری پر زمیندار کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ شیخوپورہ سے نمائندے کے مطابق سوئی گیس حکام اور ایف آئی اے نے لاہور شیخوپورہ روڈ پر کوٹ عبدالمالک کے قریب واقع ایک فیکٹری نما پاورجنریشن پلانٹ پر چھاپہ مار کر پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی 12ارب روپے مالیت کی گیس چوری پکڑ کر 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔



گذشتہ 10سال سے6.5میگاواٹ بجلی تیار کر کے دیگر فیکٹریوں کو دی جا رہی تھی۔فیصل آباد سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق فیسکو ٹاسک فورس نے 48 بجلی چور پکڑ لیے ۔ ہڑپہ سے نمائند ے کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال محمد زبیر عزیز چیمہ نے بجلی اور گیس چوری میں ملوث 10 ملزموں کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔ رحیم یارخان میں 14بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، ملزمان نے ایس ڈی او میپکو کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملتان سے نمائندگان کے مطابق میپکو ٹیم نے چاہ اللہ واحد والا پر4 صارفین محمد زاہد، محمد ارشد، بشیر احمد اور محمد ساجد پر 3 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا اور مقدمات درج کرا دیے۔ شجاع آبادمیں 215 بجلی چوروں کو پکڑا گیا اور 20 لاکھ جرمانہ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |