ضمنی الیکشن تحریک انصاف کیلیے لمحہ فکریہ ہے شکیل اعوان

پاکستان کو بھارت کی طفیلی ریاست بنانے کے لیے ن لیگ کو لایا گیا، فیاض الحسن


Monitoring Desk August 23, 2013
عوام کا پیپلز پارٹی پر اعتماد بحال ہوجائیگا، شرجیل، کل تک میں جاوید چوہدری سے گفتگو۔ فوٹو: آغا مہروز/فائل

لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماملک شکیل اعوان نے کہاہے کہ عوام مسلم لیگ(ن) پراعتماد کرتے ہیں اورضمنی انتخابات میں سیاسی مخالفین کو خواہش کے مطابق کامیابی نہیں ملی۔

ایکسپریس نیوزکے پروگرام کل تک میںمیزبان جاویدچوہدری سے گفتگومیں انھوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ صرف2 ماہ بعدہی سونامی الٹاچلنا شروع ہوگیا۔ اے این پی نے ثابت کیاہے کہ اگر اس کو الیکشن میں کھل کرسامنے آنے کاموقع ملتا تو خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی۔ این اے ون میں پی ٹی آئی کو 60 ہزار ووٹوں کی برتری حاصل تھی لیکن اب صورتحال بالکل تبدیل ہوچکی ہے۔



پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہاکہ کراچی کے علاقے کورنگی میں دھماکاافسوسناک ہے۔ اس وقت رینجرزاور پولیس دہشت گردوں کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ یہ انتہائی بزدلانہ عمل ہے مگر فورسزکے حوصلے بلند ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنمافیاض الحسن چوہان نے کہاکہ پی ٹی آئی ہویا پیپلز پارٹی، دونوںباہر بھی جیتی ہیںلیکن ن لیگ صرف پنجاب میںجیتی ہے۔ پاکستان کوبھارت کی طفیلی ریاست بنانے کے لیے ن لیگ کو لایا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |