کم عمری کی شادیوں پر پابندی لگائی جائے بلاول بھٹو زرداری

بلاول نے کراچی میں سینیٹر حاصل بزنجو کے گھر جاکر ان کی عیادت کی اور گلدستہ پیش کیا۔


بلاول نے کراچی میں سینیٹر حاصل بزنجو کے گھر جاکر ان کی عیادت کی اور گلدستہ پیش کیا۔ فوٹو: فائل

BEIJING: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پیغام میں ملک بھر میں کم عمری کی شادیوں پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پیغام میں ملک بھر میں کم عمری کی شادیوں پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں شادی کی عمر 18 سال ہے، انڈونیشیا اور ترکی جیسے ممالک میں شادی کی عمر بھی 18 برس مقرر کی گئی ہے۔ جن ممالک میں شادی کی کم ازکم عمر 18 سال مقرر کی گئی ہے کیا وہ مسلمان نہیں؟

انہوں نے کہا کہ سندھ میں بھی شادی کیلیے 18 سال کی عمر مقرر ہے۔ سندھ اسمبلی کی طرف سے منظور کئے گئے بل کی وجہ سے ہم نے دیکھا کہ کس طرح قانون نے بڑی عمر کے مرد کی 10 سالہ بچی سے شادی کو روکا۔ پاکستان میں کم عمری میں حاملہ ہونے کی وجہ سے ہر 20 منٹ میں ایک لڑکی موت کا شکار ہو جاتی ہے۔

علاوہ ازیں بلاول نے کراچی میں سینیٹر حاصل بزنجو کے گھر جاکر ان کی عیادت کی اور گلدستہ پیش کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں